the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



امریکہ کے ایک وفاقی جج کا کہنا ہے کہ وہ ہلری کلنٹن کو ایک مقدمے میں گواہی دینے کے لیے طلب کر سکتے ہیں جس کا تعلق اس معاملے سے ہے جب انہوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے سرکاری کاموں کے لیے پرائیویٹ ای میل سرور کو استعمال کیا تھا۔

جوڈیشیل واچ نامی ایک قدامت پسند گروپ نے ان ای میلز میں سے چند جو انہوں نے بطور وزیر خارجہ بھیجی تھیں تک رسائی کے لیے وزارت خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ وزارت خارجہ نے انہیں وہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں جو وہ فریڈم آف انفارمیشن (معلومات کی آزادی) ایکٹ کے تحت وزارت خارجہ کے ان سابق ملازمین کے بارے میں حاصل کرنا چاہتے تھے جنہوں نے



ان کا ای میل اکاؤنٹ بنانے کے لیے ہلری کلنٹن کے ساتھ کام کیا۔

ضلعی جج ایمٹ سلیوان نے بدھ کو کہا کہ یہ " شاید ضروری ہے" کہ ہلری کو یہ بتانے کے لیے طلب کیا جائے کہ وہ کون سے حالات تھے جن کی وجہ سے محکمہ خارجہ نے ان کو  سرکاری کاموں کے لیے پرائیویٹ ای میل سرور استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

ہلری کلنٹن تواتر کے ساتھ کسی غلط کام سے انکار کر چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی اور سرکاری کاموں کے لیے ایک ای میل سرور کا استعمال صرف سہولت کی بنا پر کیا ہے۔

کلنٹن کے نقادوں بشمول ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیداور کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.